ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مفت سفر کی سہولت حاصل کرنے والوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ

مفت سفر کی سہولت حاصل کرنے والوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشاد:لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں مفت سفری سہولت حاصل کرنے والے مسافروں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق، 6 اپریل کو مختلف شہروں میں مسافروں کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 31 ہزار سے زائد تک پہنچ گئی۔

اورنج لائن میٹرو ٹرین سے تقریباً 3 لاکھ 40 ہزار مسافروں نے سفر کیا۔لاہور میٹرو بس سروس سے تقریباً 1 لاکھ 57 ہزار مسافر مستفید ہوئے۔سپیڈو بسز سے 1 لاکھ 63 ہزار سے زائد مسافروں کو فری سفر کی سہولت ملی۔

لاہور میں گرین الیکٹرک بسیں ساڑھے 23 ہزار سے زائد مسافروں کو مفت سفر فراہم کر رہی ہیں، جبکہ راولپنڈی میں تقریباً 40 ہزار مسافر مستفید ہوئے۔

راولپنڈی میٹرو بس سروس سے 1 لاکھ 90 ہزار سے زائد مسافر فائدہ اٹھا گئے۔ملتان میٹرو بس سسٹم سے 82 ہزار سے زائد مسافر سفر کر چکے ہیں۔فیڈر روٹس سے تقریباً 31 ہزار مسافروں نے مفت سفر کا فائدہ اٹھایا۔

وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا کہنا  تھا کہ، مفت سفری سہولت حاصل کرنے والوں کی تعداد میں 61 فیصد اضافہ ہوا ہےاور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے اس اقدام کو عوام کی طرف سے بڑی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

لوگوں نے نجی سواری کی بجائے مفت سفری سہولت کو ترجیح دینا شروع کر دیا ہے۔