ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں اقدام قتل کے مقدمے کی سماعت کے بعد فریقین میں تصادم، احاطہ عدالت میدان جنگ بن گیا۔
جسٹس سرداراکبرعلی ڈوگر کی نے ملزم محمد عباس اور دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ ملزمان کیخلاف ضلع شیخوپورہ کےتھانہ بھکھی میں اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے۔ سماعت ختم ہونےکےفوراً بعد جیسے ہی فریقین کمرہ عدالت سےنکلے، ان کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی جو دیکھتے ہی دیکھتے پرتشدد تصادم میں بدل گئی۔
احاطہ ہائیکورٹ میدان جنگ کامنظر پیش کرنےلگا، جہاں دونوں گروپوں نےایک دوسرےپرلاتوں، گھونسوں اورتھپڑوں کی بارش کر دی۔اس ہنگامہ آرائی کےدوران وہاں موجود وکلاء اور سائلین محض تماشائی بنے رہے، جبکہ لڑائی کے نتیجے میں کئی افراد کے زخمی ہوئے،واقعے کی اطلاع ملتے ہی ہائیکورٹ کی سیکیورٹی نےفوری مداخلت کی اور صورتحال پر قابوکر فریقین کے 15 سے زائدافراد کوحراست میں لےلیا۔