ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کیخلاف 9 سال قبل دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی گئی

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کیخلاف 9 سال قبل دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نےآئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کیخلاف 9 سال قبل دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی ،درخواست سابق آر پی او شیخوپورہ ذوالفقار حمید کی تعیناتی کے دوران 2017 میں دائر کی گئی تھی.

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نےشہری احسن علی کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران ڈی ایس پی فیروز والا اور ڈی ایس پی شیخوپورہ احمدعثمان پیش ہوئےجبکہ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل وقاص عمرنےپولیس افسران کی جانب سے رپورٹ جمع کروائی۔درخواستگزارنےمؤقف اختیار کیا تھا کہ سابق آر پی او شیخوپورہ ذوالفقار حمید نےہائیکورٹ کےحکم کےباوجودایک زیر التواء درخواست پرفیصلہ نہیں کیا جس پر ان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی تھی۔ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل وقاص عمر نےآگاہ کیا کہ ہائیکورٹ کےحکم پرمتعلقہ درخواست پر 2017 میں ہی قانون کے مطابق فیصلہ کر دیا گیا تھااورعدالتی حکم پر مکمل عمل درآمد ہو چکا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer