ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا صحت کے عالمی دن پر خصوصی پیغام

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا صحت کے عالمی دن پر خصوصی پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صحت کے عالمی دن کے موقع پر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی جسمانی اور ذہنی صحت کا خاص خیال رکھیں۔

 انہوں نے متوازن غذا، باقاعدہ ورزش، اور بیماریوں سے بچاؤ کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام کو صحت مند زندگی گزارنے کے لیے جسمانی اور ذہنی صحت کے اصولوں پر عمل کرنا چاہیے۔

 انہوں نے بتایا کہ صوبے میں ”صحت مند پنجاب“ وژن کے تحت جامع اور موثر ہیلتھ ریفارمز کا آغاز کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت صحت اور حفظانِ صحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو 100 ارب روپے کی مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ ہر شہری کو معیاری علاج کی سہولت میسر ہو۔