ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پولیس میں پٹرول بحران شدت اختیار کر گیا

لاہور پولیس میں پٹرول بحران شدت اختیار کر گیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:لاہور میں پولیس فورس کو پٹرول کی شدید قلت کا سامنا ہے، جس کے باعث انویسٹی گیشن اور آپریشنز کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق عید کے بعد سے آپریشنز پولیس کو باقاعدہ فیول فراہم نہیں کیا جا رہا، جس سے ڈیوٹی کے دوران مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

ذرائع  کے مطابق ایس ایچ اوز اپنی مدد آپ کے تحت گاڑیوں میں فیول ڈلوانے پر مجبور ہیں، اور ہفتے میں صرف ایک بار 3 ہزار روپے کا پٹرول فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس کمی کے باعث پولیس کی روزانہ پٹرولنگ اور کرائم فائٹنگ متاثر ہو رہی ہے۔

فیول کی قلت سے انویسٹی گیشن پولیس کو ملزمان کی گرفتاریوں اور مختلف کارروائیوں میں بھی دشواری کا سامنا ہے، جس سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی محدود ہو گئی ہے۔