ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آیت اللہ خامنہ ای کے چہلم کے موقع پر ملک بھر میں مجالس اور اجتماعات کا اعلان

آیت اللہ خامنہ ای کے چہلم کے موقع پر ملک بھر میں مجالس اور اجتماعات کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکی دھمکیوں کے باوجود ایران نے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای کے چہلم کے موقع پر ملک بھر میں تعزیتی اجتماعات کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق شہادت کو 40 دن مکمل ہونے پر 8 اپریل سے ملک بھر میں مجالس اور دعائیہ تقاریب کا آغاز ہوگا، جہاں مقررین اور علما رات 8 بجے سے اس سانحے پر روشنی ڈالیں گے، جبکہ مساجد اور مقدس مقامات پر قرآن پاک کی تلاوت بھی کی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز عوام اور مذہبی تنظیموں کے کارکنان جمہوری اسلامی اسکوائر سے شہادت کے مقام تک مارچ کریں گے۔ یہ مارچ صبح 9 بجے شروع ہوگا، جو اسی وقت کی مناسبت سے رکھا گیا ہے جب انہیں بم حملے میں شہید کیا گیا تھا۔

جمعہ کے روز صبح 10 بجے مرکزی چہلم تقریب منعقد ہوگی، جبکہ اس موقع پر ملک بھر میں دعائیہ اجتماعات بھی کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای کو 28 فروری کو تہران میں ان کے دفتر پر ہونے والے حملے میں شہید کیا گیا تھا، جو ایران پر جاری جنگ کے ابتدائی دنوں میں پیش آیا تھا۔