ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  ٹرمپ ٹیرف؛ پاکستان میں آئی فون کی قیمت دس لاکھ تک پہنچے گی

I Phone price in Pakistan, I Phone 16 Pro, Trump Tariff's impact on I Phone
کیپشن: کہا جا رہا ہے کہ ٹرمپ ٹیرف لگنے سے امریکہ کی مارکیٹ میں آئی فون 16 رو اتنا مہنگا ہو جائے گا کہ پاکستان کی مارکیٹ میں اس کی قیمت بڑھ کر دس لاکھ روپے تک جا پہنچے گی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   ٹرمپ ٹیرف امریکہ میں لگے گا اور پاکستان کی مارکیٹ میں آئی فون کے شوقینوں کی چیں بول جائے گی؛ مارکیٹ کے ایکسپرٹس کو خدشہ ہے کہ پاکستان میں آئی فون مہنگا ہو کر دس لاکھ روپے تک پہنچ جائے گا اور پھر اسے صرف سر پھرے ہی خریدیں گے۔

بعض میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ امریکی ٹیرف کے نفاذ کے بعد پاکستان میں آئی فون کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ ہے ۔

ان رپورٹس میں دی گئی کیلکولیشن کے مطابق  ایپل ہر سال 22 کروڑ آئی فون فروخت کرتا ہے اور اس کے سب سے بڑے خریدار امریکہ، چین اور یورپ ہیں،امریکہ میں آئی فون 16 کے سب سے سستے ماڈل کی قیمت 799 ڈالر (دو لاکھ 24 ہزار پاکستانی روپے) ہے مگر روزنبلیٹ سکیورٹیز کے تجزیہ کاروں کے تخمینے کے مطابق ٹیرف کے نفاذ کے بعد یہ قیمت بڑھ کر 1142 ڈالر (تین لاکھ 20 ہزار پاکستانی روپے) تک جا سکتی ہے،اگر ایپل یہ بوجھ صارفین پر ڈالتا ہے تو یہ قریب 43 فیصد کا اضافہ ہوگاجبکہ سب سے مہنگے ماڈل آئی فون 16 پرو میکس کی قیمت 1599 ڈالر (ساڑھے چار لاکھ پاکستانی روپے) ہے۔ اگر اس میں 43 فیصد اضافہ صارفین کو منتقل کیا گیا تو اس کی نئی قیمت 2300 ڈالر (ساڑھے چھ لاکھ روپے) ہوگی۔

 پاکستان میں ایپل کے ڈسٹری بیوٹر مرکنٹائل کے مطابق ملک میں آئی فون 16 کے سب سے سستے ماڈل کی قیمت تین لاکھ 17 ہزار (1130 ڈالر) اور سب سے مہنگے ماڈل آئی فون 16 پرو میکس کی قیمت چھ لاکھ 24 ہزار (2224 ڈالر) ہے۔

 اندازوں کے مطابق پاکستان میں آئی فون امریکہ کے مقابلے پہلے ہی 40 فیصد سے زیادہ مہنگا ہے۔ اگر اس تناسب سے دیکھا جائے تو امریکہ میں آئی فون 16 مہنگا ہونے سے یقیناً پاکستان میں اس کے بعض ماڈل 10 لاکھ روپے کی سطح عبور کر سکتے ہیں۔ لیکن یہ معاملہ خود ایپل کے اعلان سے مشروط ہوگا۔