سٹی 42 : اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے کل ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔
منگل کے روز وکلاء کی جانب سے 11 بجے کے بعد عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جائے گا ۔
بار اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد بار فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری اور قتل عام کی مذمت کرتی ہے، عالمی برادری فلسطینیوں پر مظالم کی روک تھام کیلئے اقدامات کرے۔
