سٹی 42 : صوابی کی گوہاٹی نہر میں سواریوں سے بھرا رکشہ گرگیا، ڈوبنے والے 2 افراد میں سے ایک بچی کی لاش نکال لی گئی ، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد چار ہوگئی۔
آپریشن کے دوران نہر میں ڈوبنے والی بچی کی لاش نہر سے نکال لی گئی، تاہم اسکی ماں کی لاش تاحال نہر سے نہ مل سکی ۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی سربراہی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
یاد رہے کہ باقر کے مقام پر رکشہ نہر میں گرنے سے دو بچوں اور تین خواتین جاں بحق ہوئے ۔ اس رکشے میں چودہ افراد سوار تھے، جس میں سے 9 افراد کو زندہ بچا لیا گیا، زخمیوں میں سے ایک بچے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
جاں بحق ہونے والے آفراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہیں، تمام افراد اسوٹا کے رہائشی ہیں۔