شمالی وزیرستان میں دو دہشتگرد مارے گئے

ISPR, Northern Waziristan, Intelligence based operation, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک  ہوگئے۔


 آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔ اس آپریشن کے بعد علاقہ میں باقی ماندہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

 مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُر عزم ہیں۔