ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیلی حملے جاری، مزید50فلسطینی شہید،45 گرفتار،جوابی حملوں میں14 صیہونی فوجی ہلاک

اسرائیلی حملے جاری، مزید50فلسطینی شہید،45 گرفتار،جوابی حملوں میں14 صیہونی فوجی ہلاک
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دہشت گرداسرائیل بازنہ آیا،جبالیہ، خان یونس اور وسطی غزہ میں بمباری، 50 سے زائد فلسطینی شہید، متعدد زخمی،صیہونی فوجیوں کی مغربی کنارے میں ںچھاپہ مار کارروائیاں، 45 فلسطینی گرفتار ، شہادتوں کی تعداد 33 ہزار 137 ہوگئی۔ 75 ہزار 815 زخمی ہیں،خان یونس میں اسرائیلی یرغمالی کی لاش برآمد ،القسام بریگیڈ کے حملوں میں 14 اسرائیلی فوجی ہلاک،غزہ میں جنگ بندی کے لئے مذاکرات، حماس کا وفد آج مصر پہنچے گا،امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر بل برنز کا بھی قاہرہ پہنچنے کا امکان ہے۔اسرائیلی عوام وزیراعظم نیتن یاہو کیخلاف سڑکوں پر آگئے۔

 عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کی جبالیہ، خان یونس اور وسطی غزہ میں بمباری میں کل سے اب تک مزید 50 سے زیادہ فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔خان یونس میں صیہونی افواج کی بمباری سے ہلاک ہونے والے اسرائیلی یرغمالی  کی لاش برآمد کی گئی، اسرائیلی حملوں سے غزہ میں اب تک 35 یرغمالی ہلاک ہوچکے ہیں۔

 اسرائیلی فوج کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں شفاعت پناہ گزین کیمپ پر آنسو گیس کے گولوں سے حملے کیے گئے جس کے بعد کئی مقامات پر آگ لگ گئی۔

  ’آپ کی باتوں نے تو زمین ہلا دی‘، اقوام متحدہ میں غزہ کی صورتحال بتاتے زلزلہ آگیا اسرائیلی حملوں کے ردعمل میں القسام بریگیڈز  کے مزاحمت کاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے  2 حملوں میں 14 اسرائیلی فوجی ہلاک کردیے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

  اسرائیل کے شامی سرحد سے ملحقہ لبنانی علاقے پر بھی ہوائی حملے

 دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے شامی سرحد سے ملحقہ لبنانی علاقے پر بھی ہوائی حملے کیے گئے تاہم اسرائیلی حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔

 برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق حزب اللہ کے دو اہم عہدیداروں کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ مشرقی لبنان میں شامی سرحد سے ملحقہ علاقے وادی بیکا میںاسرائیل کی جانب سے ڈرون حملے کر کے حزب اللہ کے کیمپ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی  تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 خبر ایجنسی کے مطابق لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے عہدیداروں نے دعویٰ کیا کہ حملے کیلئے استعمال ہونے والے ڈرونز میں ایک ‘ Hermes 900’ اسرائیلی ڈرون مار گرایا گیا ہے۔جبکہ غزہ میں جنگ بندی سے متعلق مذاکرات کیلئے حماس کا وفد آج مصر پہنچے گا جبکہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ڈائریکٹر بل برنز کا بھی قاہرہ پہنچنے کا امکان ہے۔

 امریکی صدر بائیڈن نے حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ جنگ بندی سے متعلق مذاکرات کرنے والے قطر اور مصر کے ثالث کاروں کو خط لکھ کر جنگ بندی مذاکرات کیلئے حماس پردباؤ ڈالنے پر زور دیا ہے۔

 اسرائیلی شہر ی اپنے وزیراعظم کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے

 ادھر اسرائیلی عوام کا حکومت مخالف احتجاج جاری ہے،اسرائیلی شہری تل ابیب کی سڑکوں پر نکل آئے،پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں۔ایک شخص نے مظاہرین پر گاڑی چڑھا دی۔ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو کےخلاف عوام سڑکوں پر اُمڈ آئے اور بڑے شہروں میں عوام نے مظاہرے کیے۔تل ابیب میں مظاہرین پرکارچڑھادی گئی جس کی زد میں آکر پانچ افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔مظاہرین اسرائیلی حکومت سے یرغمالیوں کو فوری چھڑانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

 یاد رہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری کے بعد اسرائیل نے مختلف ممالک میں اپنے 28سفارتی مشن بند کر دیے۔ایک امریکی اہلکار نے برطانوی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ شام میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیل کے حملے کے جواب میں ایران خطے میں اسرائیل یا امریکی اثاثوں کو نشانہ بنانے کے ممکنہ حملے کی تیاری کر رہا ہے تاہم ہم یقینی طور پر چوکنا ہیں۔