ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

(ق) لیگ کو بڑا جھٹکا اہم شخصیت پی ٹی آئی میں شامل

 (ق) لیگ کو بڑا جھٹکا اہم شخصیت پی ٹی آئی میں شامل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  پاکستان مسلم لیگ (ق) سے تعلق رکھنے والے افتخار احمد ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔

  پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی صدر یاسمین راشد سے ق لیگ سے تعلق رکھنے والے افتخاراحمد نے ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے چوہدری افتخار احمد بٹر کو پارٹی مفلر پہنایا۔ اس موقع پر حکمراں اتحاد پر تنقید کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹولے کی شکست کے خوف سے کاپنیں ٹانگ رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف بروقت انتخابات لڑنے کے لیے تیار ہے لیکن حکمرانوں کو عوام کا خون چوسنے سے فرصت نہیں، امپورٹڈ حکومت ملک کو تباہی کی طرف لے گئی ہے۔