(قیصر کھوکھر) سیکرٹری بلدیات قانون کی حکمرانی کے لیے ڈٹ گئے، ڈاکٹر ارشاد احمدنےداتا گنج بخش ٹاؤن میں غیر قانونی بلڈنگز کی تعمیر پر بلڈنگ انسپکٹر طاہر حفیظ اور سلمان شہباز کو برطرف کر دیا.
سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد نے پیڈا ایکٹ اور محکمانہ کارروائی کے تحت کیسز کی سماعت کی، سابق چیف آفیسر میونسپل کمیٹی حویلی لکھا کو مسلسل غیر حاضری پر نوکری سے برخاست کر دیا گیا، بغیر این او سی بیرون ملک جانے پر سابق ایم او پلاننگ بہاولنگر ،سابق اسسٹنٹ زونل آفیسر نشتر ٹاؤن کو بذریعہ اخبار اشتہار آخری نوٹس دینے کی ہدایت کی، نوٹس کے بعد ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ نہ کرنے کی صورت میں کنٹریکٹ کینسل کر دیا جائے گا۔
سیکرٹری بلدیات نے سی او کوٹ ادو رانا کاشف اور اظہر محمود ٹوانہ کو سماعت میں حاضر نہ ہونے پر آخری وارننگ نوٹسز جاری کرنے کی ہدایت کی۔ اگلی سماعت میں حاضر نہ ہونے پر دونوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، سیکرٹری بلدیات کی سفارشات پر 8 کیسز بورڈ کے سامنے رکھے گئے تھے.انکوائری رپورٹس کی بنیاد پر تمام کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ۔