اشیائے ضروریہ کی تقسیم ،لاہور ہائیکورٹ کا بڑا حکم

اشیائے ضروریہ کی تقسیم ،لاہور ہائیکورٹ کا بڑا حکم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور ہائی کورٹ میں آٹے کی تقسیم کے دوران ہلاکتوں اور تقسیم کے طریقہ کار کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔

لاہور ہائی کورٹ نے اشیائے ضروریہ کی تقسیم کی میڈیا پر تشہیر روکنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائی کورٹ نے اس درخواست پر سماعت کے لیے 11 اپریل کی تاریخ بھی مقرر کردی ہے۔عدالت کا کہنا ہے کہ مفت اشیائے ضروریہ کے لیے مستحقین کو لائن میں کھڑا کرنا انسانی وقار کو پامال کرتا ہے۔

اس حوالے سے عدالت کا کہنا ہے کہ اگر ایسی تقسیم کی تشہیر ہو جائے تو یہ جلتی پر تیل کا کام کرتی ہے۔عدالت نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی پروجیکشن کے لیے عوام کے فنڈز سے خیرات کی پبلسٹی کرپٹ پریکٹس ہے۔واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں مفت آٹے کے حصول کے لیے کئی مرتبہ بھگدڑ مچنے سے متعدد لوگ زخمی اور جاں بحق ہوچکے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer