منقولہ جائیداد پر انکم ٹیکس کے نفاذ کیخلاف درخواستیں منظور

 منقولہ جائیداد پر انکم ٹیکس کے نفاذ کیخلاف درخواستیں منظور
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے منقولہ جائیداد پر انکم ٹیکس کے نفاذ کے خلاف درخواستیں منظور کرلیں، اثاثے کے اصل الاٹی شہدا کے ورثا، جنگ کے دوران افواج یا وفاقی و صوبائی حکومت کے زخمی ملازمین کو ٹیکس سے استثٰنی کے اقدام کو غیر آئینی قرار دیدیا۔ 

لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے درخواستگزارمحمد عثمان سمیت 1057 دیگردرخواستگزاروں کی اپیل پر پچاس صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ منقولہ جائیداد کی مارکیٹ ویلیو کو آمدنی قرار دینا وفاقی قانون سازوں کے اختیار سے باہر ہے ، عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ اثاثے کے اصل الاٹی وفاقی و صوبائی حکومت، افواج کے موجودہ سابق ملازمین کو استثنی بھی آرٹیکل 25 کے خلاف ہے ۔

عدالت نے قرار دیا کہ وفاقی قانون سازی کے ذریعے پلاٹوں پر بھی انکم ٹیکس لگا دیا گیا جہاں سے کوئی آمدنی نہیں ہوتی، درخواست گزاروں نے ایڈووکیٹ محسن ورک سمیت دیگر وکلا کے توسط سےلاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور منقولہ جائیدادوں پر انکم ٹیکس کے نفاذ کو غیر آئینی قرار دے کر کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نصر احمد جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل چوہدری جواد یعقوب سمیت دیگر لاء افسر پیش ہوئے۔