بھارت میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ خطرے میں پڑگیا

t20 world cup 2021
کیپشن: t20 world cup 2021
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بھارت میں کوروناکےبڑھتےکیسزپرٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھی خطرےمیں، آئی سی سی نےکہاکہ متبادل پلان کےلئےبھرپورتیاری ہے۔ دوسری جانب آئی پی ایل میں بھی کوروناکیسزسامنےآگئے۔ 

بھارت میں کوروناوائرس نےپنجےگاڑھ لئےتوساتھ ہی انہیں کھیلوں کی میدان میں بھی بڑادھچکہ لگنےکاخطرہ منڈلانےلگا۔ بھارت میں اکتوبراورنومبرکے مہینےمیں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ولڈکپ پرآسی سی نےکہاکہ وہ مسلسل حالات کاجائزہ لےرہےہیں۔ آئی سی سی چیف جیوف الارڈائس نےکہاکہ بھارت میں کوروناکےباعث حالات کی خرابی پر وہ متبادل پلان کےلئےتیارہیں مگراس حوالے سے ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیاہے۔

دوسری جانب آئی پی ایل میں شامل ٹیموں کے کھلاڑیوں،آفیشلزاوراسٹاف ایک کے بعد ایک کورونا کا شکار ہورہے ہیں، رائل چیلنجرز بنگلورکےآسٹریلوی آل راؤنڈر ڈینئل سیمز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، اس سے پہلے ممبئی انڈینز کے کوچ کرن مورے ،دہلی کیپیٹلز کےاکشر پٹیل اورکولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کھلاڑی نتیش رانا بھی کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer