’’صوبائی، وفاقی حکومتیں عوام سے کورونا وائرس سے متعلق حقائق چھپا رہی ہیں‘‘

’’صوبائی، وفاقی حکومتیں عوام سے کورونا وائرس سے متعلق حقائق چھپا رہی ہیں‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین: ہلال احمر پنجاب کے سابق چیئرمین ڈاکٹر سعید الہی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس دوسرے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور حالات مزید خراب ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، صوبائی اور وفاقی حکومتیں عوام سے کرونا وائرس سے متعلق حقائق چھا رہے ہیں۔
 ڈاکٹرسعید الہی نے چلڈرن ہسپتال کے عملے میں کرونا وائرس سے بچاو کیلئے سیکٹروں حفاظتی کٹس تقسیم کیں، اس موقع پرینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران ، ڈاکٹرز، نرسز اور ہسپتال کا دیگر سٹاف کثیر تعداد موجود تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس دوسرے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور حالات مزید خراب ہونے جا رہے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت کے ذمہ دار عوام سے کرونا وائرس سے متعلق حقائق چھپا رہے ہیں، ڈاکٹر سعید الہی کا کہنا تھا حکومت نے ہسپتالوں کے پیرامیڈیکل سٹاف کو پی پی ای حفاظتی کٹس فراہم نہیں کیں، انسانی جانوں کے نقصان کو کم کرنے کیلئے حکومت کو فوری اقدامات کرنے چاہیں۔

وبا کا دوسرا مرحلہ بہت خطرناک ہوگا ۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی کورونا وائرس نے پنجے گاڑ لیے، اب تک کورونا و ائرس کا شکار 6 افراد  زندگی کی بازی ہارچکے ہیں جبکہ 293 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 102 کیس سامنے آ گئے، جس کے بعد صوبے  میں کوروناکے کل مریضوں کی تعداد 1918ہوگئی۔

دوسری جانب کیمپ جیل میں بھی کورونا کے مریضوں میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے، تعداد 49 تک پہنچ گئی، آئی جی جیل کی ہدایت پر سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل نے سی سی پی اوکو بغیر کورونا ٹیسٹ قیدی جمع نہ کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا، جیلوں کی جانب سے کسی بھی قیدی کو جیل میں لانے سے پہلے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا، اسی حوالے سے آئی جی جیل خانہ جات اور آئی جی گلگت بلتستان نے پولیس قیدیوں کو جیل میں لانے سے پہلے سرکاری ہسپتالوں سے کورونا ٹیسٹ کروانے کے بارے میں ہدایات جاری کر دی گئیں۔

Shazia Bashir

Content Writer