ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیمپ جیل میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 49 تک پہنچ گئی

کیمپ جیل میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 49 تک پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فیروز پور روڈ (علی ساہی،عرفان ملک) کورونا وائرس سےپاکستان میں ہلاکتوں اور متاثرہ افراد کی تعداد تیزی سے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے، کورونا وائرس کے باعث ملک میں اموات کی تعداد 52 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 3700 سے تجاوز کرگئی ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی کورونا وائرس نے پنجے گاڑ لیے، اب تک کورونا و ائرس کا شکار 6 افراد  زندگی کی بازی ہارچکے ہیں جبکہ 293 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 86 کیس سامنے آ گئے، جس کے بعد صوبے  میں کوروناکے کل مریضوں کی تعداد 2004ہوگئی۔

  کیمپ جیل میں بھی کورونا کے مریضوں میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے، تعداد 49 تک پہنچ گئی، آئی جی جیل کی ہدایت پر سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل نے سی سی پی اوکو بغیر کورونا ٹیسٹ قیدی جمع نہ کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا، جیلوں کی جانب سے کسی بھی قیدی کو جیل میں لانے سے پہلے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا، اسی حوالے سے آئی جی جیل خانہ جات اور آئی جی گلگت بلتستان نے پولیس قیدیوں کو جیل میں لانے سے پہلے سرکاری ہسپتالوں سے کورونا ٹیسٹ کروانے کے بارے میں ہدایات جاری کر دیں۔

مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ جن قیدیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آئیں گئے صرف انہیں ہی جیل میں رکھا جائے گا ۔ کورونا وائرس کے مریضوں کو قرنطینہ کرنے کیلئے جیل میں انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ جیل میڈیکل سٹاف کورونا کے مریضوں کا علاج کرنے میں مصروف ہے، کیمپ جیل میں نئے قیدیوں کو آئسولیشن میں رکھنے کیلئے جگہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ  دنیا بھر میں  کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے،اب تک یہ وائرس 13لاکھ سے زیادہ انسانوں کو اپنا نشانہ بنا چکا ہے،72 ہزار سے زائد افراد اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer