جناح ایکسپریس ریلوے خزانے پر بوجھ بن گئی

جناح ایکسپریس ریلوے خزانے پر بوجھ بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعید احمد ) ریلوے انتظامیہ کی جانب سے چلائی گئی نئی جناح ایکسپریس سفید ہاتھی ثابت، مہنگی ترین ٹرین کو شروع دن سے ہی خسارے کا سامنا، اجلت کے فیصلے نے گزشتہ سات روز کے دوران ریلوے خزانے میں کروڑوں روپے خسارہ ڈال دیا۔

31 مارچ سے اپنے سفر کا آغاز کرنے والی ملکی نوعیت کی واحد نان سٹاپ وی وی آئی پی ٹرین جناح ایکسپریس ریلوے خزانے پر بوجھ ثابت ہونے لگی، آغاز کے ساتھ ہی 7 روز میں ٹکٹوں کی فروخت کی مد میں 5 کروڑ 89 لاکھ 68 ہزار روپے آمدنی کا ہدف رکھا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ٹارگٹ کے برعکس ریلوے کو تقریبا 1 کروڑ 95 لاکھ 19 ہزار پانچ سو روپے کی آمدنی ہوئی۔

جناح ایکسپریس سے پہلے ہفتے میں ہی ریلوے کو 3 کروڑ 95 لاکھ 19 ہزار پانچ سو روپے کا خسارہ ہو گیا، خسارے کی اہم وجہ عوام کی نئی ٹرین میں عدم دلچسپی ہے، 7 روز میں ٹرین کے دو طرفہ سفر میں کل 3003 مسافروں نے ہی سفر کے لیے ٹکٹ خریدا جبکہ ٹرین میں 7 روز میں لاہور سے کراچی، کراچی سے لاہور کل 9072 مسافروں کی گنجائش تھی۔

وزیر ریلوے کے اجلت میں کیے گئے فیصلے توقع کے برخلاف نتائج دینے لگے، ریلوے خزانے میں خسارے سے ریلوے حکام بھی سر جوڑ کر بیٹھ گئے، مسافروں نے حکام بالا سے ٹرین کے کرائے میں کمی کا مطالبہ کر دیا۔