ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کا گڑھی شاہو میں کریک ڈاؤن ، 230 گاڑیوں کے چالان

لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کا گڑھی شاہو میں کریک ڈاؤن ، 230 گاڑیوں کے چالان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زبیر عباس) لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کا گڑھی شاہو  میں پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کریک ڈاؤن، روٹ پرمٹ، فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والی 230 گاڑیوں کے چالان جبکہ 10 کو متعلقہ تھانے میں بند کر دیا۔

 

سٹی 42 کے مطابق لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے ڈی جی ایم انفورسمنٹ چودھری شفیق گجر کی ہدایت پر بغیر روٹ پرمٹ، بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ اوور چارجنگ اور غیر قانونی سلنڈر کا استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف گڑھی شاہو میں کریک ڈاؤن کیا گیا، کارروائی میں230 گاڑیوں کے چالان جبکہ10 گاڑیوں کو متعلقہ تھانے میں بند کر دیا گیا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔تحریک لبیک یارسول اللہ نے حکومت کو بڑی دھمکی دیدی

ذرائع کے مطابق انفورسمنٹ انسپکٹر مہروز ڈار، طاہر اعوان، بوٹا مان، عظیم ہمدانی، یاسر جٹ، وقاص ورک، محمد اشفاق منور، یاسر جٹ، شفاقت سرفرازو دیگر نے کارروائی میں حصہ لیا۔