سٹی42: کراچی میں واقع نمائش چورنگی سکیورٹی وجوہات کے باعث چاروں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی۔ نمائش چورنگی کی بندش کے باعث ٹریفک کو متبادل راستوں پر بھیجا جا رہا ہے۔
کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق نمائش چورنگی کی بندش کے باعث ٹریفک کو متبادل راستوں پر بھیجا جا رہا ہے، کیپری چوک سے آنے والی ٹریفک کو ناصرہ اسکول کی جانب موڑا جا رہا ہے۔گرو مندر سے آنے والی ٹریفک کو بنوری ٹاؤن مسجد اور سولجر بازار نمبر 3 کی جانب بھیجا جا رہا ہے۔شاہراہ قائدین سے آنے والی ٹریفک کو سوسائٹی آفس سے یوٹرن کرا کر اللہ والی چورنگی کی جانب روانہ کیا جا رہا ہے۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہےکہ بریٹو روڈ، سولجر بازار نمبر 3 سے آنے والی ٹریفک کو سولجر بازار نمبر 1 کی جانب موڑا جا رہا ہے۔ نمائش چورنگی اور اطراف میں ٹریفک پولیس اہلکار موجود ہیں، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کی کوششیں جاری ہیں ۔شہری نمائش چورنگی کی جانب سفر سے گریز اور متبادل راستے اختیار کریں۔