ویب ڈیسک : سندھ کے علاقےتنگوانی تھانے کی حدود میں صیفل کے مقام پر مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی مسافر کوچ ٹھل سے لاہور تبلیغی جماعت کے افراد کو لے کر جا رہی تھی، حادثے کے فوری بعد 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ شدید زخمیوں میں سے ایک اور شخص نے بعد میں دم توڑ دیا، جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔
جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو تنگوانی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے،جاں بحق افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق رات کے اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔