ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سمن آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار

سمن آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : سمن آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ۔ 

پولیس کے مطابق پولیس نے ڈونگی گراؤنڈ کے قریب ناکہ بندی کر رکھی تھی، موٹر سائیکل سوار 3 مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی گئی، ملزموں نے فرار ہوتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، ایک ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی شناخت شیراز کے نام سے ہوئی، ریکارڈ یافتہ نکلا، گرفتار ملزم سے موٹر سائیکل، پستول اور موبائل فون برآمد ہوا، زخمی ملزم کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں کی شناخت آصف اور عمران کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کی جا رہی ہے۔