ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، والدین کی قبروں پر حاضری دی

وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، والدین کی قبروں پر حاضری دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : 12 ربیع الاول کے روز وزیراعظم شہباز شریف جاتی امرا پہنچ گئے ۔ 

وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف آج آبائی قبرستان پہنچے، جہاں اُنہوں نے مرحومین کی قبروں پر پھول رکھے ۔

 نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت شریف خاندان کے دیگر افراد نے بھی وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کے ہمراہ مرحومین کے لئے قرآن خوانی اور دعا کی ۔ 

نواز شریف ، شہباز شریف نے دیگر اہل خانہ کے ہمراہ والدین اور بیگم کلثوم سمیت دیگر مرحومین کی قبروں پر پھول رکھے ۔ 

اس موقع پر میلاد مصطفی ﷺ کی محفل بھی ہوئی، نعت خوانی اور قرآت بھی ہوئی ۔ محفل میلاد ﷺ کے بعد امت مسلمہ و پاکستان کے امن، ترقی، سیلاب میں وفات پانے اور شہدائے وطن کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔