ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک فوج ملک و قوم کا تحفظ اپنے خون کی آبیاری سے کر رہی ہے؛ وزیر دفاع

پاک فوج ملک و قوم کا تحفظ اپنے خون کی آبیاری سے کر رہی ہے؛ وزیر دفاع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان نہ صرف جغرافیائی دفاع بلکہ سفارتی اور معاشی محاذ پر بھی بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔

یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر 6 ستمبر 1965 کی یاد میں سیالکوٹ کے جناح ہال قلعہ میں مرکزی تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے خصوصی شرکت کی۔

خواجہ آصف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن بنیان المرصوص جیسے تاریخی واقعات قوموں کی زندگی کو نئی جلا بخشتے ہیں، 1965 کی جنگ میں پاکستانی افواج نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن تاریخ میں ایک سنہری باب کی حیثیت رکھتا ہے۔

وزیرِ دفاع نے یومِ دفاع کو تجدیدِ عہد کا دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم کو فوج کے ساتھ کھڑا ہو کر ملک کی حفاظت کے لیے یکجا ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملک و قوم کا تحفظ اپنے خون کی آبیاری سے کر رہی ہے اور شہادت کے جذبے نے پاکستان کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا۔