سٹی 42:وزیر داخلہ محسن نقوی کی سابق وزیراعلی پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف سے ملاقات
محسن نقوی مسلم لیگ ن کے ماڈل ٹاون سیکر یٹریٹ پہنچ گئے ۔ جہاں پر حمزہ شہبا ز نے ان کا استقبال کیا ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حمزہ شہباز ن کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔اور سالگرہ کی مبارکباد بھی دی ۔ مسلم لیگ ن کے ماڈل ٹاؤن سیکریٹریٹ میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے ۔ ۔ خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقات میں ملکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔