چہلم شہدائے کربلا؛ جھنگ میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے

Jhang, Chahlum Imam Hussain, City42, Educational institutions holiday
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: جھنگ میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر  آج 7 ستمبر کوتعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

 ضلعی انتظامیہ نے آج 7 ستمبر بروز جمعرات تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا۔

ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی نے تعلیمی ادارے بند رکھنے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

جھنگ  میں چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ امن و امان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لئے کیا گیا ہے۔