ویب ڈیسک: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بجلی بلوں اور مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا۔
سراج الحق نے کہا کہ عوام پر ظلم کے خلاف چاروں گورنرہاؤسز کے باہر دھرنے دیے جائیں گے، 8، 9 ، 10ستمبر کو رحیم یار خان، لیہ، مظفرگڑھ احتجاجی مظاہرے ہوں گے،
15ستمبر کو فیصل آباد 21اور 22کو راولپنڈی اور ملتان میں دھرنے دیے جائیں گے۔ آئی پی پیز کے مہنگے معاہدوں کو آیندہ ہفتے سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے، توانائی سیکٹر پر وائٹ پیپر جاری جاری کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ احتجاجی تحریک پرامن اور آئین و قانون کے دائرہ میں رہ کر جاری رہے گی، حکومت بجلی کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دے، مہنگی بجلی کا بوجھ غریبوں پر لادنے کی بجائے مفت بجلی کی فراہمی بند کی جائے، ہزار ارب کے لگ بھگ بجلی چوری اور لائن لاسز ختم کیے جائیں۔