ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرویز الٰہی کی گرفتاری؛ توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لئے مقرر

Parvaiz Ilahi arrest, contempt of court, petition in Islamabad High Court, Islamabad High Court, Justice Tariq Mahmood Jahangiri, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فرزانہ صدیق: اسلا م آباد ہائیکورٹ  میں پرویزالہیٰ  کی دوبارہ گرفتاری  پر توہین عدالت کی درخواست سماعت  کیلئے مقرر کر دی گئی۔

آئی جی اسلام آ باد  اور ڈی سی اسلام آ باد  کے خلاف  توہین عدالت کی  درخواست دائر کی گئی ہے۔

اسلام  آباد ہائیکورٹ  کے جسٹس  طارق  محمود جہانگیری کل  اس درخواست کی سما عت کریں  گے۔ درخواست میں ایس ایس  پی آپریشنز،ایس ایچ اوتھانہ شالیمار اور دیگر  کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ فریقین  کو طلب  کر کے ان کے خلا ف توہین  عدالت  کی  کارروائی  کی جا ئے۔ فریقین کو عدالت کی حکم  عدولی  پر توہین عدالت آ رڈنینس  کے تحت سزادی  جائے اور فریقین کے خلاف محکمانہ کارروائی  کے بھی احکا ما ت جاری کیے  جائیں۔