علی سا ہی :شہر کی کرائم کنٹرول کےلئے پٹرولنگ کرنے والی ڈولفن فورس مشکلات کا شکارہو گئی۔
تفصیلا ت کے مطا بق ڈولفن فورس کو اپگریڈ کرنے کےلئے آئی جی پنجاب نے پلان طلب کرلیا،2016میں 500 ہیوی بائیکس کےساتھ شہر میں کرائم کنٹرول کےلئے پٹرولنگ کا آغاز کیا گیا تھا۔
سپئیرپارٹس کی بروقت فراہمی نہ ہونے سے بڑی تعداد میں بائیکس گراونڈ ہوچکی ہیں ،پٹروکنگ کاعمل موثر بنانےکےلئے اڑھائی سو سی سی لوکل بائیکس خریدنےکےلئے حکمت عملی تیار کرنے کےلئے تجویزطلب کرلی گئی۔