علیزے شاہ پر سوشل میڈیا سٹار ناصر خان جان نے الزام لگادیا

علیزے شاہ پر سوشل میڈیا سٹار ناصر خان جان نے الزام لگادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ علیزے شاہ سوشل میڈیا پر اکثر متحرک نظرآتی ہیں، اداکارہ نے ہیئر کٹنگ کا منفرد سٹائل بنایا مگر سوشل میڈیا سٹار ناصر خان جان نے ان پر الزام لگایا کہ اداکارہ نے میرے انداز کو کاپی کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ علیزے شاہ کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں، اداکارہ کی ڈراموں میں پرفارمنس نے دیکھنے والوں سے خوب داد سمیٹی اور بہترین اداکاری کرتے ناظرین کو محظوظ بھی کیا، علیزے شاہ مقبولیت کا انذازہ اس بات لگایا جاسکتا ہے کہ انسٹاگرام پر ان کو 36 لاکھ 93 ہزار سے زائد لوگوں نے فالو کیا ہوا ہے، اداکارہ خود بھی مداحوں کو اپنی مصروفیات سے آگاہ رکھتی ہیں۔

اداکارہ نے اپنے لمبے بالوں کو کٹواتے منفرد ہیئر سٹائل بنایا مگر سوشل میڈیا سٹار ناصر خان جان نے ان پر الزام لگایا کہ اداکارہ نے میرے انداز کو کاپی کیا،ایک انسٹاگرام پوسٹ میں ناصر نے اپنی اور علیزے شاہ کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ”علیزے میرے بالوں کو کاپی کریں“۔

 ناصر خان جان نےاپنے آپ کو ایک مشہور شخصیت بھی قرار دیا اور مزید لکھا کہ مشہور شخصیات کے درمیان ایک دوسرے کا انداز نقل کرنا ایک عام بات ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer