سابق سی سی پی او کے پولیس افسران پر لگائے الزامات جھوٹے نکلے

سابق سی سی پی او کے پولیس افسران پر لگائے الزامات جھوٹے نکلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)سابق سی سی پی او عمر شیخ کے پولیس افسران پر لگائے گئے الزامات جھوٹ نکلے،کرپشن اور مسلم لیگ ن سے تعلق جوڑ کر نکالے گئے تمام افسران انکوائری رپورٹ میں بے گناہ قرار ،آئندہ چند روز میں ایس ایچ اوز تعینات کئے جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق سی سی پی او نے 10 پولیس افسران کو کرپشن اور سابق حکومت سے تعلقات کا الزام لگا کر عہدوں سے ہٹایا تھا،عمر شیخ نے ان افسران کو بغیر کسی ثبوت کے بلیک لسٹ کیٹگری میں شامل کیا، موجودہ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے انکوائری رپورٹ مکمل ہونے کے بعد ان تمام افسران کا آپریشن ونگ میں تبادلہ کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ آپریشن ونگ میں تبادلوں کے بعد ان افسران کو ایک بار پھر ایس ایچ اوز لگایا جائے گا، ان پولیس افسران میں انسپکٹر شرجیل بٹ ، راشد امین بٹ ، زاہد شاہ اور یوسف بٹ شامل ہیں، سات سب انسپکٹر ز کوبھی آپریشن ونگ میں بھجوانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیاگیاہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer