ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سارہ علی خان کی خوبصورت تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم

Sara Ali Khan
کیپشن: Sara Ali Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکار سیف علی خان کی صاحبزادی سارہ علی خان خبروں کی زینت بننا خوب جانتی ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی ڈیبیو فلم کے بعد ہی انہیں انڈسٹری میں وہ مقام حاصل ہوگیا جو ان کی ہم عمر اداکارائیں حاصل کرنے میں ںاکام رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج کل سارہ علی خان کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں ان کے حسن کے چرچے تو ہر جگہ ہیں لیکن سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی  ان تصاویر میں وہ بہت ہی خوبصورت لگ رہی ہیں۔

 واضح رہے کہ سارہ علی  اداکار امریتا سنگھ اور سیف علی خان کی بیٹی اور منصور علی خان پٹودی اور شرمیلا ٹیگور کی پتی پوتی ہیں۔

کولمبیا یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد، سارہ علی نے 2018ء کی فلمیں کیدارناتھ اور سمبا میں مرکزی خاتون کا کردار ادا کرکے اداکاری کا آغاز کیا۔ دونوں فلمیں تجارتی لحاظ سے کامیاب رہی اور سارہ ​نے فلم فیئر اعزاز برائے بہترین نئی اداکارہ حاصل کیا۔ وہ 2019ء کی فوربس انڈیا کی مشہور شخصیت 100 کی فہرست میں شامل ہوئیں۔سارہ علی کو بچپن سے اداکارہ بننے کی خواہش تھی۔