سٹی 42: پنجاب پبلک سروس کمیشن ریٹائرڈفیڈرل بابو ؤں کی آماجگاہ بن گیا، صوبائی افسران کی نمائندگی نہ ہونے کے برابر ہے، دوسری جانب بھرتیوں کیلئے رواں ہفتے ہونے والے تمام انٹرویوز منسوخ کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایم جی کے علاوہ فارن سروس پوسٹل سروس اور پولیس سروس کے ریٹائرڈ بابو ممبر پبلک سروس کمیشن میں تعینات ہیں ،یہ ممبران صوبائی سیٹوں پر ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن براجمان۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے پندرہ ممبران میں سے صرف ایک ممبر صوبائی سروس کا ریٹائرڈ افسر ہے ان میں پانچ ممبران ڈی ایم جی ریٹائرڈ افسران ہیں جبکہ تین ریٹارئرڈ پولیس افسران ہیں۔ دو پوسٹل سروس اور دو ریٹائرڈ فوجی افسر ہیں اور ایک ممبر ریٹائرڈ سیشن جج ہے۔
دوسری جانب پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکمہ جات میں بھرتیوں کیلئے رواں ہفتے ہونے والے تمام انٹرویوز منسوخ کر دیئے۔پی پی ایس سی حکام کے مطابق حکومت کےانٹر سٹی ٹرانسپورٹ سروس معطلی کی بناپرفیصلہ کیا، انٹرویوز کی نئی تاریخ سے امیدواروں کو بذریعہ ایس ایم ایس مطلع کر دیا جائے گا۔