پاکستان کا دفاع مضبوط ترین ہاتھوں میں ہے،گورنر پنجاب چودھری محمدسرور

پاکستان کا دفاع مضبوط ترین ہاتھوں میں ہے،گورنر پنجاب چودھری محمدسرور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: گورنر پنجاب چودھری محمدسرورکاشہدا 6 ستمبر کی عظمت کو سلام ،انکا کہنا ہے کہ  پاکستان کے  پاس دنیا کی بہترین افواج موجود ہے۔
 تفصیلات کے مطابق  گورنر پنجاب چودھری محمدسرور کا  یوم دفاع کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں  کہا کہ  پاکستانی افواج جیسے جذبے اور جرات کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی، الحمدللہ پاکستان کا دفاع مضبوط ترین ہاتھوں میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن پاکستان کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، 6 ستمبر ہمیں پاک فوج کی وطن کیلئے دی گئی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،  گورنر  پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ اس دن پاکستان کی بہادر افواج نے دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے نڈر جوانوں نے ہر جگہ دشمن کو بھر پور جواب دیا، ملکی دفاع کے تحفظ کیلئےہر پاکستانی افواج پاکستان کیساتھ متحد کھڑا ہے۔