ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چھ ستمبر کے شہداءکوحکومتی و سیاسی شخصیات کا خراج عقیدات

 چھ ستمبر کے شہداءکوحکومتی و سیاسی شخصیات کا خراج عقیدات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب ،سعید یہ خان، عمراسلم )حکومتی اور ملک بھر کی سیاسی شخصیات نے یوم دفاع کے مو قع پر اپنے پیغام میں پاک وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے اور دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملانے والے شہدا ءکوخراج عقیدت پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعدرفیق یوم دفاع پر یادگار شہداءپہنچے،شہداءکو خراج تحسین پیش کیا،حمزہ شہبازشریف نے بھی یادگار شہدا پر حاضری دی اورفاتحہ خوانی بھی کی، دوسری جانب تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی امیرعلامہ خادم حسین رضوی کا یوم دفاع کے موقع پر کہنا تھا کہ جغرافیائی سرحدوں کے ساتھ نظریاتی سرحدوں کادفاع بھی ضروری ہے اور ان کی جماعت یہ دفاع کر رہی ہے، 1965 کی جنگ میں پوری قوم جذبہ جہاد سے سرشار ہوکر پاک فوج کے شانہ بشانہ بھارتی فوج کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی تھی، آج بھی پوری قوم ہرمشکل میں فوج کےساتھ ہیں۔
پاک فوج کے زیر اہتمام یوم دفاع کے موقع پر پروقار تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا،مہمان خصوصی گورنر پنجاب چودھری سرور ، وزیراعلی پنجا ب سردار عثمان بزدار اور کور کمانڈر لاہورلیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض تھے،تقریب میں ڈی جی رینجر پنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات خان سمیت اعلی عسکری قیادت موجود تھے، فورٹریس اسٹیڈیم لاہوریوں کے جوش و ولولے کے باعث وقت سے پہلے ہی بھر گیا۔
پاک فضائیہ نے بھی لاہورائیربیس پرجنگی طیاروں اورسازوسامان کی نمائش کی ، ائیرفورس کے شاہینوں نے فلائی پاسٹ بھی کیا، فضائیہ نے اپنے جانبازوں کی قربانیوں کی یاد تازہ کرتے ہو ئے ائیربیس پرنمائش کا اہتمام کیا،سنٹرل کمان کے سربراہ ائیروائس مارشل عرفان علی اورپنجاب کے سینئروزیرعبدالعلیم خان نے ملکی دفاع کی خاطر جان کی بازی لگانے والے شہداءاورانکی کی فیملیزکو خراج تحسین پیش کیا۔
علاوہ ازیں یوم دفاع کی مناسبت سے جلو قبرستان میں شہدا ئے پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا، سیکٹر کمانڈر ستلج رینجرز بریگیڈیئر عاصم حسین گردیزی، ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل بلال احمدسمیت دیگر نے شرکت کی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer