لیسکو نے وزیر اعظم کی کفایت شعاری کی پالیسی نظر انداز کر دی

لیسکو نے وزیر اعظم کی کفایت شعاری کی پالیسی نظر انداز کر دی
کیپشن: City42 - LESCO
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) لیسکو نے وزیر اعظم پاکستان کی کفایت شعاری کی پالیسی نظر انداز کر دی۔ گریڈ 17 کے افسران کے لئے کروڑوں روپے لاگت سے 75 سنگل کیبن ڈالے خرید لیے۔

ذرائع کے مطابق سنگل کیبن ڈالے سب ڈویژنل دفاتر کے سپرد کیے جا رہے ہیں۔ اس سے قبل ایس ڈی اوز کو پوٹھوہار گاڑیاں فراہم کی گئی تھیں، اب پوٹھوہار گاڑیوں کو تبدیل کر کے سنگل کیبن ڈالے الاٹ کیے گئے ہیں، نئی گاڑیوں کی لاگت 16 کروڑ روپے سے زائد ہے، کمپنی نے چوہنگ کے قریب ویئر ہاؤس میں گاڑیاں پارک کر رکھی ہیں جہاں سے الاٹمنٹ لیٹر دکھا کر ایس ڈی اوز کو گاڑیاں دی جا رہی ہیں۔

ایک طرف موجودہ حکومت سرکاری اداروں سے گاڑیاں نیلام کرنے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے تو دوسری جانب لیسکو نے کروڑوں روپے کی نئی گاڑیاں خرید لی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer