ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہری پور ؛ گیس سلنڈر دھماکہ، 9 افراد زخمی

 ہری پور ؛ گیس سلنڈر دھماکہ، 9 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ہری پور تھانہ سٹی کی حدود میں گیس سلنڈر دھماکہ ہوا، جس کے باعث 9 افراد بری طرح جھلس کر زخمی ہو گئے۔ 

تھانہ سٹی کی حدود شاہ بابا مسجد کے قریب گیس  سلنڈر کی دوکان پر دھماکہ ہوا، بتایا گیا ہے کہ گیس منتقلی کے دوران سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا۔ حادثے کے باعث دوکان میں موجود 9 افراد بری طرح جھلس گئے ۔ 

ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو ٹراما سنٹر ہری پور منتقل کر دیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد  تین شدید زحمیوں کو ایوب میڈیکل کمپلیس ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا۔