سٹی 42 : وفاقی دارالحکومت میں رواں سال 2025 کے ڈینگی کیسز کی تفصیلات جاری کردی گئیں، جس کے مطابق رواں سال اسلام آباد میں ڈینگی کے 1173 کیسز رپورٹ ہوئے، دیہی علاقوں سے 817 جبکہ شہری علاقوں سے 356 مریض رپورٹ ہوئے ۔
اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 29 نئے ڈینگی کیسز سامنے آئے، دیہی علاقوں سے 16 اور شہری علاقوں سے 13 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں اسلام آباد کے 10، بینظیر بھٹو اسپتال میں 5 مریض داخل ہوئے، جبکہ پمز اسلام آباد اور راولپنڈی ٹیچنگ اسپتال میں اسلام آباد کے ایک ایک مریض داخل ہوا۔
دوسری جانب انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں کے دوران 706 مثبت لاروا سائٹس ملیں۔ شہریوں کے گھروں کے اطراف 1318 مقامات پر اسپرے کیا گیا۔
اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 33,706 انسدادِ ڈینگی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ انتظامیہ کی کارروائیوں میں 38 گرفتاریاں اور 11 کی پولیس رپورٹ کا اندراج کیا گیا۔ اسلام آباد کے 2,097 مقامات پر فوگنگ آپریشنز مکمل ہوگئے۔