ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ مختصر کردیا، 2 کھلاڑی ریلیز  

 پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ مختصر کردیا، 2 کھلاڑی ریلیز  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( وسیم احمد)جنوبی افریقا کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان ٹیسٹ سکواڈ کو مختصر کردیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر عامر جمال اور اسپنر فیصل اکرم کو اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہےکہ قومی ٹیم کے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی تعداد 18 سے کم کرکے 16 کردی گئی ہے۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 27-2025 کے تحت جنوبی افریقا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔

 جنوبی افریقا  پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

 جنوبی افریقہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 25-2023 کا فاتح ہے۔