ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف دائر متفرق درخواست پر سماعت ،عدالت نے وفاقی حکومت، اوگرا اور دیگر متعلقہ فریقین سے رپورٹ طلب کرلی۔
جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر متفرق درخواست پر سماعت کی ، جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ غیر قانونی، عوام دشمن اور شفاف طریقہ کار کے بغیر کیا گیا۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے اور قیمتوں کے تعین کا شفاف اور منصفانہ طریقہ کار وضع کرنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے ۔
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App