ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیرین ایئرکےطیارے کی مرمت مکمل، پرواز جدہ سے پاکستان کب پہنچے گی؟

سیرین ایئرکےطیارے کی مرمت مکمل، پرواز جدہ سے پاکستان کب پہنچے گی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد:سیرین ایئرکےطیارے کی مرمت مکمل ہوگئی، سیرین ایئرکوسعودیہ میں پرندہ ٹکرانےسےعارضی طورپرگراؤنڈکردیاگیاتھا۔

طیارے کے ونگ پرپرندہ ٹکرانےکےسبب جہازآپریشن سےباہرہوگیاتھا، پرواز کی جدہ سےپاکستان روانگی کیلئےگاگااورسی اےاےکودرخواست کردی گئی۔ 

عمرہ زائرین و دیگر 1300 مسافروں کیلئےدیگرایئرلائنوں کے متبادل جہازوں پرانتظامات مکمل کئے گئے، سعودی عرب سے 400 کے لگ بھگ مسافر پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ 

آج 200 مزید مسافر پاکستانی سعودی عرب سے واپس پہنچیں گے، مسافروں کو کراچی،لاہور،اسلام آباد اور پشاور سمیت دیگر ہوائی اڈوں پر پہنچایا جارہا ہے۔ 

سیرین ایئر کےمعطل ہونیوالےائیر آپریٹرسرٹیفکیٹ کی بحالی کیلئے کوششیں جاری ہیں، ایئرآپریٹر سرٹیفکیٹ کو زیرو طیارے کے جواز پر معطل کیا گیا۔

سیرین ایئر انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ایک جہاز سسٹم میں آنے کے بعد سرٹیفکیٹ دوبارہ بحال ہوجائے گا۔