ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمرایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری

عمرایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عمرایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے عمر ایوب کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی، جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیئے کہ یہ تمام لوگ ایک دفعہ بھی اس مقدمےمیں پیش نہیں ہوئے۔

 عدالت نے عمرایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے  تینوں رہنماؤں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا، کیس کی مزید سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔