ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالتِ عالیہ کے سینیئر افسران کا ہائیکورٹ کے سکیورٹی انتظامات کاجائزہ

عدالتِ عالیہ کے سینیئر افسران کا ہائیکورٹ کے سکیورٹی انتظامات کاجائزہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : عدالتِ عالیہ کے سینیئر افسران کا ہائیکورٹ کے سکیورٹی انتظامات کاجائزہ ،ایڈیشنل رجسٹرار سکیورٹی منصور الحق نے سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا، جبکہ ایڈیشنل رجسٹرار جنرل سید عابد حسین بخاری بھی ان کے ہمراہ تھے۔
 دونوں افسران نے جی پی او چوک، داخلی و خارجی راستوں اور مرکزی دروازوں کا معائنہ کیا اور سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ایڈیشنل رجسٹرارز نے سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو اپنی ڈیوٹی مزید محنت اور ذمہ داری سے انجام دینے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ہائیکورٹ کی سکیورٹی ٹیم نے افسران کو حالیہ سکیورٹی اقدامات اور داخلے کے نظام کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔

Ansa Awais

Content Writer