ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں وفاق کے زیرِ انتظام ٹربیونلز کے ملازمین کو جوڈیشل الاؤنس نہ ملنے کے معاملے پر سماعت، عدالت نے درخواست کو اسی نوعیت کی دیگر درخواستوں کیساتھ یکجا کر کے کل سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت جاری کردی۔
چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے محمد منیر سمیت 148 ملازمین کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔درخواستگزاروں کی طرف سے سینئر وکیل احسن بھون پیش ہوئے، جبکہ وفاقی حکومت کی نمائندگی ڈپٹی اٹارنی جنرل رفاقت ڈوگر نے کی۔درخواست گزاروں نے مؤقف اپنایا کہ وفاق کے زیرِ انتظام ٹربیونلز کے ملازمین کو دیگر عدالتی عملے کی طرح جوڈیشل الاؤنس دینے کا حکم جاری کیا جائے، کیونکہ وہ بھی عدالتی نوعیت کے فرائض انجام دیتے ہیں۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ معاملہ دیگر یکساں نوعیت کی درخواستوں کے ساتھ سنا جائے گا اور ہدایت کی کہ کیس کو کل کیلئے فکس کیا جائے۔
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App