ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی رہنماشاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 31 اکتوبر تک توسیع

پی ٹی آئی رہنماشاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 31 اکتوبر تک توسیع
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی)جناح ہاؤس حملہ اور عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 31 اکتوبر تک توسیع ہوگئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے سماعت کی،شاہ محمود قریشی کے جیل وارنٹ پیپرز عدالت میں پیش کئے گئے،شاہ محمود قریشی نے جناح ہاؤس حملہ اور عسکری ٹاور حملہ کیسز میں عبوری ضمانت دائر کر رکھی ہے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر عبوری ضمانت پر وکلاء سے دلائل طلب کر لئے۔

شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانتیں گرفتاری کے باعث خارج ہو گئی تھیں جولاہور ہائیکورٹ کے حکم پر بحال ہوئیں۔