احسن عباسی :تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونےوالی 10پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے مسقط جانے والی اومان ایئر کی پرواز ڈبلیووائے 324،کراچی سے تہران جانے والی ایران ایئرکی پرواز آئی آر 813 اورکراچی سے اسلام آبادجانےوالی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 125،، 123 شامل ہیں۔
کراچی سے لاہورجانے والی ا یئرسیال کی پرواز پی ایف 145،143،کراچی سے تربت جانےوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 501 اورکراچی سے لاہور جانےو الی پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 بھی منسوخ ہونےوالی پروازوں میں شامل ہیں۔