ویب ڈیسک : مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں آج اضافہ ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونا 2400 روپے مہنگا ہوگیا.فی تولہ سونا 1 لاکھ 88 سے بڑھ کر 1 لاکھ 90 ہزار 400 روپےکا ہوگیا۔10 گرام سونا 2837روپے مہنگا ہو کر ایک لاکھ 63 ہزار 237 روپے کا ہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں 3ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1811 ڈالر کا ہوگیا جبکہ صرافہ مارکیٹ کا کہنا ہے کہ مقامی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باعث ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا ہے ۔