ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی

سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین :عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

 تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد ارشد جاوید نے ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کی سماعت کی۔ عوامی تحریک کی جانب سے چودھری نعیم الدین ایڈووکیٹ کے علاوہ پولیس اہلکاروں سمیت دیگر بر ضمانت ملزمان بھی حاضری کیلئے پیش ہوئے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس افسران کی بریت کی درخواستوں پر دلائل طلب کرتے ہوئے حکم جاری کیا کہ ملزمان کے وکلاآئندہ سماعت پر حتمی دلائل کی تیاری کرکے پیش ہوں۔