ڈومیسائل بنوانے کے حوالےسے اہم خبر آگئی

 ڈومیسائل بنوانے کے حوالےسے اہم خبر آگئی
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ :شہریوں کیلئے ڈومیسائل بنوانے کے حوالےسے اہم خبر آگئی،ڈومیسائل فیس کو بڑھانے کی تیاری، 75 فیصد اضافہ کی سمری تیار کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں ڈومیسائل بنوانے کی فیس 200 سے بڑھا کر 350 روپے کرنے کی سمری تیار ہے،ڈومیسائل کو گھر بیٹھے آن لائن اجراء کیلئے بھی سفارشات تیار،
پنجاب آئی ٹی بورڈ کی مدد سے آن لائن اجراء کرانے کیلئے جامع پلان بھی سمری میں شامل ہے۔
اس کے علاوہ سمری نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کوحتمی منظوری کیلئے بھجوائی جائے گی۔